گرینڈ نیکوبار منصوبے پر تنقید
نئی دہلی(اے ایف پی)بھارتی اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے گرینڈ نیکوبار جزیرے پر 9 ارب ڈالر کے میگا پورٹ اور۔۔۔
شہر کے قیام کے منصوبے کو تباہی قرار دیا۔ جزیرے پر کنٹینر پورٹ، ہوائی اڈا اور شہر بنانے کے منصوبے سے ہزاروں ایکڑ جنگلات کا خاتمہ اور مقامی قبائلی کمیونٹیز کی زمین خطرے میں ہے ۔ گاندھی نے کہا کہ یہ منصوبہ ملک کی قدرتی اور قبائلی ورثے کے خلاف سنگین جرم ہے ۔ وزیر اعظم مودی نے منصوبے کو سٹراٹیجک اور قومی اہمیت کا حامل قرار دیا۔