بولیویا:موٹرسائیکل سواروں کی گاڑی پر فائرنگ ، سینئر جج ہلاک

بولیویا:موٹرسائیکل سواروں کی  گاڑی پر فائرنگ ، سینئر جج ہلاک

لاپاز(اے ایف پی)بولیویا کے مشرقی شہر سانتا کروز میں ایک سینئر جج کو نامعلوم حملہ آوروں نے ٹیکسی میں سفر کے دوران فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔۔۔

پولیس کے مطابق وکٹر ہیوگو کلور ملک کی اعلیٰ زرعی و ماحولیاتی عدالت کے سینئر ترین جج تھے ، موٹر سائیکل پر سوار دو افراد میں سے ایک نے اس گاڑی پر فائرنگ کی جس میں جج سفر کر رہے تھے ، ان  کے جسم پر گولیوں کے چار نشانات پائے گئے ۔پولیس کے مطابق ممکنہ طور پر زمین کے تنازع نے اس واقعہ کو جنم دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں