دو پاکستانی عازمین حج کا مدینہ منورہ میں انتقال ، جنت البقیع میں دفن
مدینہ منورہ (اے پی پی)حج 2026 کی سعادت حاصل کرنے کے لئے جانیوالے 2 پاکستانی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے ، دونوں عازمین حج کی تدفین جنت البقیع میں کردی گئی۔۔۔
میڈیکل حج مشن مکہ کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے جلال الدین ولد حسن علی 27 اپریل جبکہ سرگودھا سے تعلق رکھنے والے اﷲ بخش 28 اپریل کو مدینہ منورہ میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے ۔ دونوں کی نماز جنازہ مسجد نبویؐ میں ادا کرنے کے بعد ان کی تدفین جنت البقیع میں کردی گئی ہے ۔