ایرانی شہر زنجان میں بارودی مواد ناکارہ بنانے کے دوران پاسدارانِ انقلاب کے 14اہلکار شہید

ایرانی شہر زنجان میں بارودی  مواد ناکارہ بنانے کے دوران  پاسدارانِ انقلاب کے 14اہلکار شہید

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے شہرزنجان میں بارودی مواد کو ناکارہ بنانے کے دوران پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار شہید ہو گئے۔۔۔

ایرانی میڈیا کے مطابق یہ بارودی مواد دشمن کے جنگی طیاروں کی جانب سے گرایا گیا تھا جسے ناکارہ بنانے کی کارروائی جاری تھی۔فارس نیوز ایجنسی کے مطابق دشمن کے فضائی حملوں میں کلسٹر بموں اور فضائی بارودی سرنگوں کے استعمال کے باعث زنجان کے مختلف علاقے آلودہ ہو گئے تھے ۔پاسدارانِ انقلاب کے ماہرین اب تک 15 ہزار سے زائد بارودی مواد کو ناکارہ بنا چکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں