مالی :خراب سکیورٹی صورتحال ، حج پروازیں منسوخ،4ہزار افرادمتاثر

مالی :خراب سکیورٹی صورتحال ، حج پروازیں منسوخ،4ہزار افرادمتاثر

بماکو (اے ایف پی)مالی میں خراب سکیورٹی صورتحال کے باعث مصر ایئر نے حج پروازیں منسوخ کر دیں، جس سے چار ہزار سے زائد عازمین حج متاثر ہوئے۔

حکام کے مطابق علیحدگی پسندوں اور جہادی گروہوں کے حملوں کے باعث پروازیں منسوخ کی گئیں۔ حکومت نے کہا کہ اس فیصلے کی وجہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ اور حفاظتی خدشات بھی ہیں۔ دارالحکومت بماکو میں حالیہ حملوں کے بعد حالات کشیدہ ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اعلیٰ سطح پر مذاکرات جاری ہیں ، عازمین کو بہترین سہولتوں کے ساتھ روانگی یقینی بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں