روس اور یوکرین کا الگ الگ 2روزہ جنگ بندی اعلان، کشیدگی برقرار ،9یوکرینی ہلاک
کیف،ماسکو(اے ایف پی)روس اور یوکرین نے الگ الگ دو روزہ جنگ بندی کے اعلانات کر دئیے۔۔
جبکہ دونوں ممالک میں کشیدگی بھی برقرار ہے ۔ روس نے 8 اور 9 مئی کو جنگ بندی کا اعلان کیا اور خلاف ورزی پر کیف پر بڑے میزائل حملے کی دھمکی دی، جبکہ یوکرین نے اسے غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے آج 5 اور 6 مئی کی اپنی جنگ بندی کا اعلان کر دیا۔ ادھر روسی حملوں میں 9 افراد ہلاک ہوئے جبکہ یوکرینی ڈرون ماسکو کی ایک عمارت سے ٹکرا گیا۔