عالمی سٹاک مارکیٹس میں تیزی تیل کی قیمتیں 3فیصد گر گئیں
لندن،نیو یارک(اے ایف پی)یورپ اور امریکا کی سٹاک مارکیٹس میں منگل کو تیزی رہی ،وال سٹریٹ میں ٹیک سٹاکس کے مثبت رجحان کے سبب نیا ریکارڈ قائم ہوا،
تاہم لندن کی مارکیٹ میں کمی ریکارڈ ہوئی جہاں ایچ ایس بی سی کے حصص دباؤ کا شکار رہے ، پیرس اور فرینکفرٹ مارکیٹس میں بھی اضافہ ہوا ۔ دوسری جانب آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے باوجود عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی آئی،برینٹ آئل کی قیمت 3فیصد گر کر 112 ڈالر فی بیرل ہو گئی جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 4فیصد کم ہو کر 103ڈالر فی بیرل ہو گیا ۔ ماہرین کے مطابق بہتر کارپوریٹ نتائج نے مارکیٹ کو سہارا دیا، لیکن جنگ بندی طویل نہ ہونے کی صورت میں سرمایہ کاروں کا اعتماد متاثر ہو سکتا ہے ۔