ٹرمپ حملہ کیس گرفتار ملزم کیساتھ جیل میں ناروا سلوک ،عدالت کی معذرت

ٹرمپ حملہ کیس گرفتار ملزم کیساتھ جیل  میں ناروا سلوک ،عدالت کی معذرت

واشنگٹن (دنیا نیوز)امریکی عدالت نے صدر ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی کوشش کے الزام میں گرفتار شخص کے ساتھ جیل میں ہونے والے ناروا سلوک کو قانونی طور پر ناقص قرار دیتے ہوئے معذرت کی ہے ۔

واشنگٹن ڈی سی کی عدالت میں سماعت کے دوران مجسٹریٹ جج ضیا فاروقی نے ملزم کول ایلن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ جس صورتحال سے بھی گزرے ہیں، میں اس پر آپ سے معذرت خواہ ہوں۔واضح رہے کول ایلن پر الزام ہے کہ اس نے 25 اپریل کو ایک تقریب کے دوران صدر ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام پر شاٹ گن سے فائرنگ کی کوشش کی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں