روس کے یوم فتح پر پہلی بار فوجی سازوسامان کی نمائش نہ کی گئی

روس کے یوم فتح پر پہلی بار فوجی  سازوسامان کی نمائش نہ کی گئی

ماسکو(اے ایف پی،دنیا مانیٹرنگ)روسی صدر پوٹن نے نو مئی کو ماسکو میں یوم فتح کی سالانہ پریڈ میں اپنی تقریر میں کہا مجھے پختہ یقین ہے کہ ہمارا مقصد جائز ہے ، ہم متحد ہیں، فتح ہمیشہ ہمارے ساتھ رہی ہے اور ہمیشہ رہے گی۔

روسی صدر نے ہزاروں فوجیوں اور مہمانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین میں اس وقت تعینات روسی فوج دوسری جنگ عظیم کی فاتح نسل سے متاثر ہے ۔ وہ ایک ایسی جارح قوت کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں جو مسلح ہے اور جسے نیٹو ممالک کی مکمل حمایت حاصل ہے ۔مغربی حمایت کے باوجود ہمارے ہیروز آگے بڑھ رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ماسکو میں ریڈ اسکوائر پر ہونے والی تقریب گزشتہ برسوں کے مقابلے میں محدود پیمانے پر منعقد ہوئی، جہاں پہلی بار فوجی سازوسامان کی نمائش نہیں کی گئی۔دوسری جانب روس اور یوکرین کے درمیان تین روزہ جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا ہے ، جسے امریکی صدر ٹرمپ نے ثالثی کے ذریعے ممکن بنایا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں