بی جے پی نے الیکشن چوری کیلئے نظام قائم کر لیا:راہول گاندھی

بی جے پی نے الیکشن چوری کیلئے نظام قائم کر لیا:راہول گاندھی

نئی دہلی (اے پی پی)بھارت کی بڑی سیاسی جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے الیکشن چوری کرنے کیلئے ایک نظام قائم کیا ہے۔

 راہول گاندھی نے گروگرام میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی نے مدھیہ پردیش، ہریانہ اور مہاراشٹر اور حال ہی میں مغربی بنگال اور آسام کے انتخابات میں چوری کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ انتخابی فہرستوں سے لاکھوں نام حذف اور لاکھوں نام شامل کئے گئے ۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا اور بیوروکریسی ان کے کنٹرول میں ہیں،وہ سمجھتے ہیں کہ ان کی حکمرانی نہیں جائے گی،لیکن ان کا وقت آنے والا ہے ، لوگ سمجھ چکے ہیں کہ نریندر مودی اور امیت شاہ ملک کو بیچ رہے ہیں۔ ہوائی اڈے ، بندرگاہیں، انفراسٹرکچر، نکوبار جزیرہ اڈانی کو بیچا جا رہا ہے ۔انہوں نے بھارت امریکا تجارتی معاہدے پر بھی تشویش کا اظہار کیا اورخبردار کیا کہ اس سے بھارتی کسانوں اور چھوٹی صنعتوں کو نقصان پہنچے گا۔انہوں نے کہاکہ ہمارا زرعی شعبہ امریکی کسانوں کے لیے کھول دیا گیا ہے جو اب بھارتی منڈیوں میں اپنی پیداوار فروخت کر سکتے ہیں اور معاہدے کے تحت بھارت کو ہر سال امریکا سے سامان خریدنا پڑے گا جس سے ملکی صنعت متاثر ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں