انڈونیشیا :آن لائن جوا نیٹ ورک کیخلاف کارروائی، 321 غیر ملکی گرفتار

انڈونیشیا :آن لائن جوا نیٹ ورک کیخلاف کارروائی، 321 غیر ملکی گرفتار

جکارتہ(اے ایف پی)انڈونیشی حکام نے دارالحکومت جکارتہ میں ایک غیر قانونی آن لائن جوا نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 321 غیر ملکی شہریوں کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے چھاپے کے دوران موبائل فونز، لیپ ٹاپس، پاسپورٹس اور دیگر آلات برآمد کیے ۔ گرفتار افراد میں ویتنام، چین، لاؤس، تھائی لینڈ، کمبوڈیا اور ملائیشیا کے شہری شامل ہیں۔ حکام نے بتایا کہ نیٹ ورک دو ماہ قبل سرگرم ہوا تھا اور غیر ملکی صارفین کو نشانہ بنا رہا تھا۔یاد رہے انڈونیشیا میں آن لائن جوا غیر قانونی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں