مکہ مکرمہ:جعلی حج پرمٹ تیار کرنیوالے 18 افراد گرفتار
مکہ مکرمہ(دنیا مانیٹرنگ)مکہ مکرمہ میں جعلی حج پرمٹ تیار کرنے والے 18 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزموں کا تعلق پاکستان اور افغانستان سے ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم جعلی حج پرمٹ بنانے اور انہیں استعمال کرنے کے غیرقانونی نیٹ ورک میں ملوث تھے ۔ کارروائی کے دوران متعدد جعلی دستاویزات بھی برآمد کی گئیں۔