توانائی سپلائی،پاکستان اور عراق کے ایران سے معاہدے

توانائی سپلائی،پاکستان اور عراق کے ایران سے معاہدے

قطری ایل این جی سے بھرے 2 ٹینکر پاکستان کیطرف روانہ :برطانوی میڈیا

لندن ، بغداد (رائٹرز)پانچ باخبر ذرائع کے مطابق عراق اور پاکستان نے ایران کے ساتھ ایسے معاہدے کیے ہیں جن کے تحت خلیج سے تیل اور ایل این جی کی ترسیل کی  جائے گی، جو آبنائے ہرمز کے ذریعے توانائی کی ترسیل پر ایران کے اثر و رسوخ کو ظاہر کرتا ہے ۔ معاہدے کے تحت عراق نے دو بڑے خام تیل بردار جہازوں کیلئے محفوظ راستہ حاصل کیا۔ ان میں سے ہر جہاز تقریباً 20 لاکھ بیرل خام تیل لے کر جا رہا تھا، اور یہ جہاز اتوار کے روز آبنائے ہرمز سے گزرے ۔ قطری مائع قدرتی گیس (ایل این جی)سے بھرے 2 ٹینکر پاکستان کی طرف رواں دواں ہیں۔ یہ ترسیل ایک علیحدہ دوطرفہ معاہدے کے تحت ہو رہی ہے جو اسلام آباد اور تہران کے درمیان طے پایا ہے ۔ یہ بات توانائی کے شعبے سے منسلک دو ذرائع نے رائٹرز کو بتائی ۔ جنگ سے پہلے پاکستان میں ماہانہ تقریباً 10 ایل این جی کارگو پہنچتے تھے ، لیکن اب گرمیوں میں بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث توانائی کی ضروریات مزید بڑھ گئی ہیں۔ دو صنعتی ذرائع کے مطابق قطر نے پاکستان کو ترسیلات سے قبل امریکا کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا تھا۔ذرائع کے مطابق دیگر ممالک بھی اسی نوعیت کے معاہدوں پر غور کر رہے ہیں، کیونکہ توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتیں اور سپلائی میں خلل خاص طور پر ایشیائی معیشتوں پر بھاری دباؤ ڈال رہے ہیں۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں