کوموروس :ایندھن مہنگا، ٹرانسپورٹ ہڑتال سے نظام زندگی مفلوج

کوموروس :ایندھن مہنگا، ٹرانسپورٹ ہڑتال سے نظام زندگی مفلوج

دارالحکومت میں دکانیں بند ، سڑکیں ویران ، شہری پیدل آمد و رفت پر مجبور

موروونی (اے ایف پی)بحرِ ہند کے جزیرے کوموروس میں ایندھن کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے خلاف ٹرانسپورٹ ہڑتال دوسرے روز بھی جاری رہی جس کے باعث ملک کے بیشتر علاقوں میں نظام زندگی مفلوج ہوگیا۔ حکومت کی جانب سے ڈیزل کی قیمت میں 46 فیصد، پٹرول میں 33 فیصد اور مٹی کے تیل میں 28 فیصد اضافے کے بعد عوامی ردعمل میں شدت آئی ہے ۔ دارالحکومت موروونی میں دکانیں بند اور سڑکیں ویران رہیں جبکہ شہری پیدل آمد و رفت پر مجبور نظر آئے ۔ حکام نے قیمتوں میں اضافے کو عالمی بحران اور توانائی کی صورتحال سے جوڑا ہے ، تاہم عوامی سطح پر شدید احتجاج جاری ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں