کویت نے 4شہریوں کو غیر قانونی گرفتار کیا،جوابی کارروائی کا حق حاصل:ایران

کویت نے 4شہریوں کو  غیر قانونی گرفتار کیا،جوابی  کارروائی کا حق حاصل:ایران

تہران(اے ایف پی)ایرانی وزیر خارجہ نے کویت پر 4 شہریوں کی گرفتاری کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کو جوابی کارروائی کا حق حاصل ہے ۔۔۔

 عباس عراقچی نے ایکس پر کہا کہ ایرانی کشتی کو خلیج میں غیر قانونی طور پر نشانہ بنایا گیا،شہریوں کو فوری رہا کیاجائے ۔ کویتی وزارت داخلہ کے مطابق گرفتار افراد نے پاسداران انقلاب سے تعلق کا اعتراف کیا ، تاہم ایران نے ان الزامات کو مسترد کر دیا ۔ واقعے کے بعد دونوں ممالک میں کشیدگی بڑھ گئی ہے ۔

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں