آبنائے ہرمز بندش ،عالمی منڈیوں میں غیر یقینی صورتحال برقرار

آبنائے ہرمز بندش ،عالمی منڈیوں میں غیر یقینی صورتحال برقرار

لندن(اے ایف پی)آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث عالمی مالیاتی منڈیوں میں غیر یقینی صورتحال برقرار ہے ،بدھ کوتیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے اوپر رہیں۔۔۔

برینٹ نارتھ سی کروڈ صفر اعشاریہ4فیصد کم ہو کر 107اعشاریہ70ڈالرفی بیرل جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ صفر اعشاریہ3فیصد بڑھ کر فیصد102اعشاریہ 46ڈالر فی بیرل فروخت ہوا۔ سرمایہ کار امریکا اور چین کے اہم سربراہی اجلاس کے منتظر ہیں۔تیل کی بڑھتی قیمتوں کے باوجود ایشیائی سٹاک مارکیٹوں میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا۔ جاپان کی سٹاک مارکیٹ صفر اعشاریہ8فیصد اضافے کے ساتھ بند ہوئی ۔جنوبی کوریا کی کوسپی مارکیٹ2اعشاریہ6فیصد اضافے کے ساتھ بند ہوئی،چین میں علی بابا کے منافع میں 18 فیصد کمی جبکہ ٹین سینٹ کے منافع میں 21 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں