تامل ناڈو کے وزیر اعلیٰ نے ذاتی نجومی کو اہم سرکاری عہدے سے ہٹا دیا
چنئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست تا مل ناڈو کے نومنتخب وزیر اعلیٰ نے شدید عوامی ردعمل کے بعد اپنے نجومی کی سرکاری عہدے پر تقرری واپس لے لی ہے ۔۔
اداکار سے سیاستدان بننے والے جوزف وجے چندر شیکر نے اپنے دیرینہ نجومی اور علمِ اعداد کے ماہر رِکی رندھن پنڈت ویتری ویل کو آفیسر آن سپیشل ڈیوٹی مقرر کیا تھا۔ تاہم عوامی اور سیاسی حلقوں کی شدید تنقید کے بعد یہ فیصلہ صرف ایک روز میں واپس لینا پڑا۔ ویتری ویل کو اس سے قبل انتخابی کامیابی کی پیشگوئیاں کرنے کے حوالے سے جانا جاتا ہے اور وہ سابق وزیر اعلیٰ جے للیتا سمیت دیگر سیاستدانوں کو بھی مشورے دیتے رہے ہیں۔ حکام کے مطابق یہ تقرری انتظامی تجربے کے بغیر کی گئی تھی جس پر سوالات اٹھے ۔