روپے کو سہارا دینے کی کوشش،بھارت نے سونے اور چاندی پر درآمدی ٹیکس 15فیصد بڑھا دیا

روپے کو سہارا دینے کی کوشش،بھارت  نے سونے اور چاندی پر درآمدی  ٹیکس 15فیصد بڑھا دیا

نئی دہلی(اے ایف پی)بھارت نے روپے کی گرتی ہوئی قدر اور غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ کم کرنے کیلئے سونے اور چاندی پر درآمدی ٹیکس 6 فیصد سے بڑھا کر15فیصد کر دیا ۔یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے۔۔

 جب مشرقِ وسطیٰ جنگ کے باعث توانائی کی سپلائی متاثر ہونے سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اور بھارت کا درآمدی بل بڑھ گیا ہے ۔ مودی نے عوام سے سونے کی خریداری کم کرنے کی بھی اپیل کی تھی۔ حکام کے مطابق بڑھتے ہوئے  توانائی اخراجات ملکی معیشت اور زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں