جرمن آٹو انڈسٹری میں 2 لاکھ نوکریاں ختم ہونے کا خدشہ

جرمن آٹو انڈسٹری میں 2 لاکھ  نوکریاں ختم ہونے کا خدشہ

برلن(مانیٹرنگ ڈیسک) جرمنی کی آٹو موبائل صنعت کو آئندہ برسوں میں شدید روزگار بحران کا سامنا ہو سکتا ہے ۔۔

، جرمن آٹو انڈسٹری ایسوسی ایشن کے مطابق 2035 تک اس شعبے میں 2 لاکھ 25 ہزار تک نوکریاں ختم ہو سکتی ہیں، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صورتحال کا انحصار گاڑیوں کی ڈرائیو ٹرین اور صنعتی پالیسیوں پر ہے ، جبکہ لچکدار حکمتِ عملی اختیار کرنے کی صورت میں 50 ہزار ملازمتیں بچائی جا سکتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق الیکٹرک گاڑیوں کی   طرف منتقلی کا دباؤ خاص طور پر سپلائرز پر زیادہ ہے ۔ زیادہ ٹیکس، مہنگی توانائی اور بیوروکریسی کو بھی بحران کی بڑی وجوہات قرار دیا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں