ڈنمارک کی سابق ملکہ مارگریتھ سینے میں تکلیف پر ہسپتال منتقل

ڈنمارک کی سابق ملکہ مارگریتھ  سینے میں تکلیف پر ہسپتال منتقل

کوپن ہیگن(اے ایف پی)ڈنمارک کی سابق ملکہ مارگریتھ کو سینے میں تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 شاہی محل کے مطابق 86 سالہ ملکہ کو کوپن ہیگن کے مرکزی ہسپتال میں انجائنا کی شکایت پر داخل کیا گیا جہاں وہ مزید معائنے اور نگرانی کیلئے ویک اینڈ تک زیر علاج رہیں گی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملکہ تھکن محسوس کر رہی ہیں تاہم ان کی حالت بہتر ہے ۔ ملکہ مارگریتھ نے 52 برس حکمرانی کے بعد 2024 میں تخت اپنے بیٹے فریڈرک کے حوالے کیا تھا۔ انہیں کئی طبی مسائل کا سامنا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں