متحدہ عرب امارات نے نیتن یاہو کے خفیہ دورے کی تردید کر دی
دبئی(اے ایف پی) متحدہ عرب امارات نے ان خبروں کی تردید کر دی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے حالیہ دنوں میں یو اے ای کا خفیہ دورہ کیا ہے ۔
اماراتی وزارتِ خارجہ کے مطابق کسی اسرائیلی وزیرِاعظم کا دورہ ہوا ہے اور نہ ہی کسی فوجی وفد کی میزبانی کی گئی ہے ۔ یہ وضاحت اس وقت سامنے آئی جب نیتن یاہو کے دفتر نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی یو اے ای صدر سے خفیہ ملاقات ہوئی ہے ۔