عراق میں سیاسی تعطل ختم علی الزیدی وزیراعظم منتخب

عراق میں سیاسی تعطل ختم  علی الزیدی وزیراعظم منتخب

بغداد(اے ایف پی)عراقی پارلیمنٹ نے کئی ماہ کے سیاسی تعطل کے بعد علی فالح الزیدی کی سربراہی میں نئی حکومت کی منظوری دے دی۔

 پارلیمنٹ نے 23 رکنی کابینہ میں سے 14 وزراکی منظوری دی جبکہ باقی وزارتوں پر سیاسی جماعتوں کے درمیان مشاورت جاری ہے ۔ 40 سالہ علی الزیدی عراق کے کم عمر ترین وزیراعظم منتخب ہو گئے ۔ ان کی نامزدگی امریکا کی جانب سے سابق وزیراعظم نوری المالکی کی مخالفت کے بعد سامنے آئی تھی ، 40 سالہ علی الزیدی نے عہدہ سنبھالتے ہی ملک میں اسلحے پر صرف ریاستی کنٹرول یقینی بنانے اور سکیورٹی اداروں کو مضبوط کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ غیر ریاستی مسلح گروہوں کے اثر و رسوخ کو محدود کرنے پر توجہ دی جائے گی۔ادھر امریکا کی جانب سے عراق پر ایران نواز گروہوں کو غیر مسلح کرنے کیلئے دباؤ بھی بڑھ رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں