چین میں داخلے پر پابندی کے باوجود امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو بیجنگ کیسے پہنچے ؟
بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو صدر ٹرمپ کے ہمراہ چین پہنچے ہیں۔
حالانکہ وہ اب بھی چین کی پابندیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چین نے سفارتی تنازع سے بچنے کیلئے مارکو روبیو کے نام کے چینی تلفظ میں تبدیلی کر دی۔ مارکو روبیو ماضی میں چین کی انسانی حقوق پالیسیوں، ایغور مسلمانوں اور ہانگ کانگ سے متعلق سخت مؤقف اختیار کرتے رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی ہجے کے ذریعے پرانی پابندیوں کو غیر مؤثر بنایا گیا۔