پولینڈ میں پہلی بار ہم جنس شادی سرکاری طور پر تسلیم
وارسا(اے ایف پی)پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں حکام نے پہلی مرتبہ یورپی یونین کے کسی ملک میں ہونے والی ہم جنس شادی کو سرکاری طور پر تسلیم کر لیا ، میئر وارسا کے مطابق یہ اقدام عدالتی فیصلے اور یورپی یونین کے قوانین کی روشنی میں کیا گیا ۔
متاثرہ جوڑے نے 2018میں برلن میں شادی کی تھی تاہم پولینڈ میں اسے تسلیم کرنے سے بارہا انکار کیا گیا۔ پولینڈ میں اگرچہ اب بھی ہم جنس شادی یا سول یونین قانونی نہیں، تاہم اس فیصلے کو انسانی حقوق کے حوالے سے اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے ۔