یوکرین جنگ ، روسی جیلوں میں قیدیوں کی تعداد میں بڑی کمی

یوکرین جنگ ، روسی جیلوں میں  قیدیوں کی تعداد میں بڑی کمی

ماسکو،کیف(اے ایف پی)روسی حکام کے مطابق گزشتہ پانچ برسوں میں ملک میں قیدیوں کی تعداد میں ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

جس کی ایک بڑی وجہ یوکرین جنگ میں قیدیوں کی بھرتی ہے ۔ روسی جیل سروس کے سربراہ آرکاڈی گوستیف نے بتایا کہ 2021 میں قیدیوں کی تعداد 4 لاکھ 65 ہزار تھی جو اب کم ہو کر 2 لاکھ 82 ہزار رہ گئی ہے ۔ حکام کے مطابق ہزاروں قیدی جنگی ضروریات کیلئے فیکٹریوں میں بھی کام کر رہے ہیں، جبکہ جنگ کے باعث ملک میں افرادی قوت کی کمی کا سامنا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں