ہونڈا کو 1957 کے بعد پہلی بار آپریٹنگ نقصان

 ہونڈا کو 1957 کے بعد  پہلی بار آپریٹنگ نقصان

ٹوکیو(اے ایف پی) جاپانی آٹو موبائل کمپنی ہونڈا نے 1957کے بعد پہلی بار آپریٹنگ نقصان کی رپورٹ جاری کر دی ۔

 کمپنی کے مطابق گزشتہ مالی سال میں 2اعشاریہ6ارب ڈالر کا نقصان ریکارڈ کیا گیا، جس کی بڑی وجہ ای وی شعبے میں بھاری اکاؤنٹنگ اخراجات ہیں۔ کمپنی نے کہا ہے کہ وہ اپنی  الیکٹرک گاڑیوں کی حکمت عملی پر نظرثانی کر رہی ہے ۔ ماہرین کے مطابق عالمی آٹو انڈسٹری میں الیکٹرک گاڑیوں کی منتقلی کے دوران کمپنیوں کو سخت مالی دباؤ کا سامنا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں