بھارت نے چینی کی برآمدات پر فوری پابندی لگا دی،محدود استثنیٰ

بھارت نے چینی کی برآمدات پر  فوری پابندی لگا دی،محدود استثنیٰ

نئی دہلی(اے ایف پی)بھارت نے ملکی طلب پوری کرنے اور قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنے کیلئے چینی کی برآمدات پر ستمبر کے آخر تک فوری پابندی عائد کر دی ۔

 حکومتی حکم نامے کے مطابق محدود استثنیٰ کے علاوہ تمام برآمدات روک دی گئی ہیں، تاہم پہلے سے جاری ترسیلات اور غذائی تحفظ کے معاہدوں کے تحت سپلائی  جاری رہے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ فصل پر موسماتی تبدیلیوں کے اثرات کے باعث خدشات بڑھ گئے ہیں۔یاد رہے بھارت دنیا کے بڑے چینی پیدا کرنے والے ممالک میں شامل ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں