جنوبی افریقا :کرپشن الزامات خاتون وزیر عہدے سے برطرف

جنوبی افریقا :کرپشن الزامات  خاتون وزیر عہدے سے برطرف

جوہانسبرگ(اے ایف پی) جنوبی افریقا کے صدر سیرل رامافوسا نے کرپشن الزامات کے بعد سماجی ترقی کی وزیر سسی تولاشے کو عہدے سے برطرف کر دیا۔

 حکومتی بیان میں برطرفی کی وجہ نہیں بتائی گئی، تاہم میڈیا رپورٹس میں ان پر گاڑیاں ظاہر نہ کرنے ، اختیارات کے غلط استعمال اور مالی بے ضابطگیوں کے الزامات عائد کیے گئے تھے ۔ حکومتی اتحادی جماعتوں نے بھی ان کی برطرفی کا مطالبہ کیا تھا۔ افریقی نیشنل کانگریس پارٹی پہلے ہی بدعنوانی سکینڈلز کے باعث عوامی تنقید کی زد میں ہے ۔ صدر رامافوسا بھی ایک مالی سکینڈل کے معاملے پر دباؤ کا سامنا کر رہے ہیں جبکہ پارلیمنٹ میں ان کے خلاف مواخذے کی کارروائی کی تیاری جاری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں