بنگلہ دیش:اہم تنصیبات پر ممکنہ حملے کا خدشہ ، سابق فوجی گرفتار

بنگلہ دیش:اہم تنصیبات پر ممکنہ  حملے کا خدشہ ، سابق فوجی گرفتار

ڈھاکہ(اے ایف پی)بنگلہ دیش میں انسداد دہشتگردی پولیس نے اہم تنصیبات پر ممکنہ حملوں کے خدشے کے بعد ایکسابق فوجی اہلکار کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق 23 سالہ ایم آر حسین ماہد بھارتی سرحد کے قریب ایک خفیہ ٹھکانے میں چھپا ہوا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کالعدم شدت پسند تنظیم دولت الاسلام جے ایم بی کے نظریات سے متاثر تھا۔ پولیس نے گزشتہ ماہ ائیرپورٹس، پارلیمنٹ اور عبادت گاہوں پر حملوں کے خدشے کے پیش نظر سکیورٹی سخت کردی تھی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں