کولمبیا :صدارتی امیدوار کے 2کارکن قتل
بوگوٹا(اے ایف پی)کولمبیا کے آئندہ صدارتی انتخابات سے قبل دائیں بازو کے امیدوار ابیلارڈو ڈی لا ایسپریلا کے دو انتخابی کارکنوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔
موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے میٹا ریجن میں دونوں افراد کو نشانہ بنایا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں سکیورٹی صورتحال پہلے ہی تشویشناک ہے ، کئی صدارتی امیدواروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی موصول ہوچکی ہیں۔