آسٹریلیا :شارک کے حملے میں 38 سالہ شخص ہلاک

 آسٹریلیا :شارک کے حملے  میں 38 سالہ شخص ہلاک

سڈنی(اے ایف پی)مغربی آسٹریلیا میں روٹنسٹ جزیرے کے قریب گریکٹ وائٹ شارک کے حملے کے نتیجے میں 38 سالہ شخص ہلاک ہوگیا۔

 پولیس کے مطابق متاثرہ شخص کو تقریباً چار میٹر لمبی شارک نے کاٹ لیا۔ بچانے کی کوششیں ناکام رہیں اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ محکمہ ماہی گیری نے علاقے میں سیاحوں اور شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت جاری کردی ہے ۔ آسٹریلیا میں حالیہ برسوں میں شارک کے حملوں کے واقعات میں تشویشناک اضافہ دیکھا گیا ہے۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں