نوجوان جدید مہارتیں حاصل کریں

نوجوان جدید مہارتیں حاصل کریں

بیجنگ(این این آئی) وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت خالد مقبول صدیقی نے پاکستان اور چین کے درمیان فنی و پیشہ ورانہ تعلیم کے شعبے میں انقلابی شراکت داری پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔

 پاکستان کی نوجوان آبادی جدید مہارتوں اور عالمی معیار کی اسناد کے ذریعے عالمی سطح پر مسابقتی افرادی قوت بن سکتی ہے۔ہفتہ کوانہوں نے بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کے زیر اہتمام منعقدہ ’’بلڈنگ پارٹنرشپس فار سکلز ڈویلپمنٹ اینڈ اکیڈمیا۔انڈسٹری کولیبریشن‘‘کے عنوان سے ٹی وی ای ٹی سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان چین کے تعاون سے بڑے پیمانے پر تکنیکی اور پیشہ ورانہ تربیتی پروگرام شروع کرنے کی تیاری کر رہا ہے ۔سمپوزیم میں انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام تعاون پر خصوصی توجہ دی گئی ،جس میں دونوں ممالک کے حکومتی عہدیداروں، تعلیمی اداروں اور صنعتی نمائندوں نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں