امریکا اور اسرائیل نے غلطیوں سے کچھ نہیں سیکھا:روس
ویانا (مانیٹرنگ ڈیسک)آسٹریا کے دار الحکومت ویانا میں بین الاقوامی تنظیموں میں روسی مستقل مندوب نے ایران پر دوبارہ حملوں کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایران پر دوبارہ حملے شروع کرنا امریکا اور اسرائیل کی پرانی غلطیوں کی تکرار ہوگا۔
روسی مندوب نے کہا کہ خطے میں پہلے کشیدگی بڑھ چکی ہے اور مزید فوجی کارروائی صورتحال کوخطرناک ترین بنا دے گی۔ انہوں نے زور دیا کہ تنازعات کا حل صرف سفارتکاری کے ذریعے ممکن ہے اور فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرنا۔نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکا اور اسرائیل ایران پر دوبارہ حملوں کی تیاری کر رہے ہیں۔