ناروے میں چینی شہری جاسوسی کے الزام میں گرفتار
اوسلو(اے ایف پی)ناروے نے ایک چینی شہری کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کر لیا ۔
نارویجین سکیورٹی ادارے پی ایس ٹی کے مطابق ملزم پر غیر قانونی انٹیلی جنس سرگرمیوں کی کوشش کا شبہ ہے ، تاہم مزید تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔ عدالت نے اسے چار ہفتے کیلئے ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔ ملزم نے الزامات کی تردید کی ہے ۔واضح رہے اس سے قبل بھی ایک چینی خاتون کو سیٹلائٹ ڈیٹا سے متعلق جاسوسی کے شبے میں گرفتار کیا گیا تھا۔