ترکیہ میں فائرنگ، ملزم کی سابقہ بیوی سمیت 6 افراد ہلاک

ترکیہ میں فائرنگ، ملزم کی سابقہ بیوی سمیت 6 افراد ہلاک

استنبول(اے ایف پی) ترکیہ کے جنوبی علاقے مرسین کے قریب مسلح شخص کی فائرنگ سے 6 افراد ہلاک جبکہ 8 زخمی ہوگئے ۔۔۔

۔ترک میڈیا کے مطابق 37 سالہ ملزم نے پہلے اپنی سابقہ بیوی کو قتل کیا، پھر ایک ریسٹورنٹ میں اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ حملے میں ریسٹورنٹ مالک، ملازم، ایک چرواہا اور ٹرک ڈرائیور بھی مارے گئے ۔ واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے ہیلی کاپٹروں کی مدد سے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں