جاپان : پہلی بار لیبارٹری میں پالی گئی اییل مچھلی 29 مئی سے فروخت کیلئے دستیاب

 جاپان : پہلی بار لیبارٹری میں  پالی گئی اییل مچھلی 29 مئی  سے فروخت کیلئے دستیاب

ٹوکیو (اے ایف پی)جاپان نے کہا ہے کہ پہلی بار لیبارٹری میں پالی گئی اییل مچھلی تجارتی بنیادوں پر فروخت کیلئے پیش کی جائے گی۔۔۔

۔یہ اقدام خطرے سے دوچار اییل کی نسل پر دباؤ کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے ۔ سائنسدانوں نے برسوں کی تحقیق کے بعد مصنوعی ماحول میں  اییل کی افزائش ممکن بنائی ہے ، جس کی لاگت میں بھی نمایاں کمی آئی ۔ حکام کے مطابق اییل مچھلی 29 مئی سے ٹوکیو سمیت مختلف شہروں میں فروخت کیلئے دستیاب ہوں گی، جسے ماہرین ایک اہم سائنسی پیش رفت قرار دے رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں