کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر سلمان علی آغا کی سرزنش
دبئی (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر سلمان علی آغا نے بنگلا دیش کے خلاف سلہٹ ٹیسٹ میں لیول 1 کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی۔
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ سلمان علی آغا نے اپنی غلطی کا اعتراف بھی کر لیا ہے ۔ آئی سی سی کی جانب سے سلمان علی آغا کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ پاکستانی آل راؤنڈر نے آؤٹ ہونے کے بعد پویلین جاتے ہوئے اشتہاری بورڈ کو بیٹ مارا تھا۔