سلہٹ ٹیسٹ ہرا کر بنگلادیش نے پاکستان کو وائٹ واش کردیا

سلہٹ ٹیسٹ ہرا کر بنگلادیش نے پاکستان کو وائٹ واش کردیا

437رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 358رنز بنا سکی، لٹن داس پلیئر آف دی میچ ،مشفق الرحیم پلیئر آف دی سیریز قرار پائے رضوان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 94رنز بنائے ،ساجد خان نے بھی 28رنز بنا کر کچھ مزاحمت دکھائی، تیج الاسلام نے 6 وکٹیں لیں

سلہٹ(سپورٹس ڈیسک)بنگلادیش نے سلہٹ ٹیسٹ میں78 رنز سے شکست دیکر پاکستان کو وائٹ واش کردیا۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 358 رنز بنا سکی ، مہمان ٹیم کو 78 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا،بنگلادش کے لٹن داس پلیئر آف دی میچ ،مشفق الرحیم پلیئر آف دی سیریز قرار پائے ۔سلہٹ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں 437 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 358 رنز بنا سکی اور یوں دوسرے ٹیسٹ میں مہمان ٹیم کو 78 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔سلہٹ ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان کو جیت کے لیے مزید 121 رنز درکار تھے جبکہ ہاتھ میں چند وکٹیں باقی تھیں۔ ایک موقع پر ایسا محسوس ہوا کہ محمد رضوان اور ساجد خان مزاحمت کرکے میچ کو دلچسپ بنا دیں گے ، لیکن جیسے ہی ایک وکٹ گری، پاکستانی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔محمد رضوان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 94 رنز بنائے اور آخری دم تک ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی، تاہم وہ سنچری مکمل کیے بغیر آؤٹ ہوگئے ۔

ساجد خان نے بھی 28 رنز کی اننگز کھیل کر کچھ مزاحمت دکھائی، لیکن باقی بیٹرز بنگلادیشی بولرز کے سامنے بے بس نظر آئے ۔پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 94، کپتان شان مسعود اور سلمان علی آغا 71، 71 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ بابر اعظم نے 47 اور ساجد خان نے 28 رنز کی اننگز کھیلی۔بنگلادیش کی طرف سے تیج الاسلام نے 6، ناہید رانا نے 2 جبکہ شرف الاسلام اور مہدی حسن میراز نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔پہلی اننگز میں بنگلا دیش نے 278 اور دوسری اننگز میں 390 رنز بنائے جبکہ پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 232 اور دوسری اننگز میں 358 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ بنگلادش کے لٹن داس پلیئر آف دی میچ جبکہ مشفق الرحیم پلیئر آف دی سیریز قرار پائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں