ٹیسٹ کرکٹ میں غلطیوں کی گنجائش نہیں ہوتی:شان
ہم بیٹنگ اور بولنگ میں اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکے ،قومی کپتان کی گفتگو بنگلادیش کیخلاف شکست سے دلبرداشتہ شان کے مستعفی ہونیکا امکان،ذرائع
سلہٹ(سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہا ہے کہ ہم بیٹنگ اور بولنگ میں اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکے ۔بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شان مسعود نے کہا کہ ہم نے میچ جیتنے کی پوری کوشش کی، پہلے 3 دن اچھا کھیل پیش نہیں کر سکے ، ہر ٹیسٹ میچ میں اپنی پوزیشن کو بہتر کرنے کی کوشش کرتے ہیں جبکہ بنگلہ دیش کے آخری 4 کھلاڑی جلدی آؤ ٹ نہیں کر سکے ۔ انہوں نے کہا کہ میچ میں آخری 2 دنوں میں محنت کا فائدہ نہیں ہوا، ٹیسٹ کرکٹ میں غلطیوں کی گنجائش نہیں ہوتی ہم بیٹنگ اور بولنگ میں اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکے ۔کپتان قومی ٹیم شان مسعود نے کہا کہ آپ کو ٹیسٹ میں پورے 5 دن تک میچ کھیلنا پڑتا ہے ۔ ٹیسٹ کپتان شان مسعود بنگلادیش کے خلاف شکست سے دل برداشتہ ہو گئے ۔ذرائع کے مطابق ٹیسٹ کپتان شان مسعود کے مستعفی ہونے کا امکان ہے ۔شان مسعود کو بطور کپتان شدید تنقید کا سامنا ہے ، وہ دسمبر 2023 میں پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بنے تھے ۔شان مسعود کی زیرِ قیادت پاکستان 16 ٹیسٹ کھیلا، جن میں سے 4 ٹیسٹ میں جیتا اور 12 میں اسے شکست ہوئی۔