رونالڈو ورلڈ کپ کیلئے پرتگال کے ابتدائی سکواڈ میں شامل
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پرتگال کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو ایک اور تاریخی اعزاز اپنے نام کرنے کے قریب ہیں۔ رونالڈو کو رواں سال ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے لیے پرتگال کے ابتدائی سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے ۔
اگر رونالڈو ٹورنامنٹ میں میدان میں اترتے ہیں تو یہ ان کے کیریئر کا چھٹا ورلڈ کپ ہوگا جو ایک نیا ریکارڈ بن جائے گا۔41 سالہ رونالڈو پہلے ہی بین الاقوامی فٹبال میں سب سے زیادہ میچز کھیلنے اور سب سے زیادہ گول کرنے والے مرد کھلاڑی ہیں۔وہ 2023 سے سعودی کلب النصر کی نمائندگی کر رہے ہیں۔پرتگال کے کوچ روبرٹو مارٹینز نے 27 رکنی سکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے مرحوم فٹبالر ڈیاگو جوٹا کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا۔ڈیاگو جوٹا گزشتہ سال ایک کار حادثے میں انتقال کر گئے تھے ۔