بھارتی وزیر اعظم کا اطالوی ہم منصب جارجیا میلونی کو ٹافیوں کا تحفہ

بھارتی وزیر اعظم کا اطالوی ہم منصب  جارجیا میلونی کو ٹافیوں کا تحفہ

روم(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی وزیر اعظم مودی نے اٹلی کے اپنے سرکاری دورے کے دوران اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی کو ٹافیوں کا تحفہ پیش کیا۔۔۔

۔اطالوی وزیر اعظم نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر مودی کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ وزیر اعظم مودی ہمارے لیے بہت اچھی  ٹافیوں کا تحفہ لائے ہیں۔اس ویڈیو کو بھارت میں مودی کے حامیوں نے خوشگوار  سفارتی اقدام قرار دیا تو دوسری جانب اپوزیشن نے اس وائرل ویڈیو پر سخت تنقید کی ہے ۔اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے وزیرِ اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو معاشی مشکلات کا سامنا ہے جبکہ وزیر اعظم ریلز بنانے میں مصروف ہیں۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں