بھارت :گائے سمیت کئی جانوروں کی قربانی پرپابندی

بھارت :گائے سمیت کئی  جانوروں کی قربانی پرپابندی

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک )دہلی حکومت کی وزارتِ ترقی نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر رہنما ہدایات جاری کرتے ہوئے ممنوعہ جانوروں کی قربانی پر سخت قانونی کارروائی کا اعلان کیا ہے۔۔۔

دہلی حکومت کے وزیر کپل  مشرا نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے دوران گائے ، بچھڑے ، اونٹ اور دیگر ممنوعہ جانوروں کی قربانی مکمل طور پر غیر قانونی ہے ۔ انہوں نے خبردار کیا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کئے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ گلیوں، سڑکوں اور دیگر عوامی مقامات پر قربانی کی اجازت نہیں ہوگی اور اس قانون کی خلاف ورزی پر بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔کپل مشرا کے مطابق قربانی کے بعد آلائشیں، کچرا یا باقیات نالیوں، گٹروں یا عوامی مقامات پر پھینکنا بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ قربانی صرف حکومت کی جانب سے مقرر کردہ مجاز مقامات پر ہی کی جا سکتی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں