بدعنوانی کی تحقیقات ،فرانسیسی تحقیقاتی حکام نے صدارتی محل کی تلاشی لی
پیرس (اے ایف پی)فرانسیسی تحقیقاتی حکام نے مبینہ جانبداری اور بدعنوانی کی تحقیقات کے سلسلے میں صدارتی محل کی تلاشی لی ہے۔۔۔۔
مالیاتی امور کے سرکاری استغاثہ دفتر نے بتایا کہ اس سے قبل تلاشی کی ایک کوشش مسترد کر دی گئی تھی۔یہ تلاشی جمعرات کو لی گئی اور اس کا تعلق ان تحقیقات سے ہے جس میں یہ جانچا جا رہا ہے کہ نمایاں فرانسیسی شخصیات کی تدفین گاہ پینتھیون میں اعزازی تقریبات کے انعقاد کیلئے کئی برسوں تک ایک ہی کمپنی کا بار بار انتخاب کیوں کیا جاتا رہا۔