پیرو:ہیلمٹ پہنے موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ ،میئر قتل
لیما(اے ایف پی)پیرو کے شمالی علاقے میں ایک میئر کو نامعلوم حملہ آوروں نے اس وقت گولی مار کر قتل کر دیا جب وہ اپنے دفتر جا رہے تھے۔۔۔
حکام کے مطابق 44 سالہ وکٹرفیبرے ضلع وین تِیسیئس دے اکتوبر پیورا ریجن کے میئر تھے ۔ وہ اس سال قتل ہونے والے تیسرے بلدیاتی عہدیدار ہیں، جنہیں منظم جرائم پیشہ گروہوں سے منسوب حملوں میں نشانہ بنایا گیا۔پراسیکیوٹر آفس کے مطابق حملہ آور ہیلمٹ پہنے ہوئے موٹر سائیکل پر آئے اور میئر کو دفتر جاتے ہوئے گولیوں کا نشانہ بنایا اوروہ ہسپتال منتقل کئے جانے کے دوران دم توڑ گئے ۔