اسرائیل کے جنوبی لبنان پر حملے جاری ،مزید 6افراد شہید

اسرائیل کے جنوبی لبنان پر حملے جاری ،مزید 6افراد شہید

شہید ہونیوالوں میں امدادی کام کرنیوالے 2سکاؤٹس اور ایک بچی بھی شامل

بیروت (اے ایف پی)جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے میں کم از کم چھ افراد جاں بحق ہو گئے جن میں دو امدادی کارکن اور ایک بچی بھی شامل ہے ،لبنان کی وزارتِ صحت کے بیان کے مطابق شہید ہونیوالوں میں رسالہ سکاؤٹس ایسوسی ایشن کے دو امدادی کارکن شامل ہیں، ان میں سے ایک فری لانس فوٹوگرافر بھی تھا جبکہ ایک شامی بچی بھی دیر قنون النہر گاؤں میں ہونے والے حملے میں جاں بحق ہوئی۔ یہ تنظیم حزب اللہ کے اتحادی امل موومنٹ سے منسلک ہے ۔ اسی روز جنوبی قصبے ہنّاوی پر ایک اور حملے میں حزب اللہ سے وابستہ اسلامک ہیلتھ کمیٹی کے چار امدادی کارکن بھی مارے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں