ترکیہ :سی ایچ پی کی قیادت کا انتخاب کالعدم قرار اپوزیشن لیڈر عہدے سے فارغ
انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک )ترک عدالت نے اپوزیشن جماعت سی ایچ پی کی قیادت کا انتخاب کالعدم قرار دے دیا اور اپوزیشن لیڈر اوزگُراوزل کو عہدے سے ہٹا دیا۔۔۔
عدالت نے سابق چیئرمین کمال قلیچ دار اوغلوکو دوبارہ پارٹی قیادت سونپنے کا حکم بھی دے دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اپوزیشن لیڈر اوزگُراوزل پر انتخاب میں بے ضابطگیوں اور مبینہ ووٹ خریدنے کے الزامات تھے ۔اپوزیشن لیڈراوزگُراوزل نے عدالتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی نے سپریم کورٹ آف اپیلز سے رجوع کر لیا ہے ، اعلیٰ عدالت سے فیصلے کے کالعدم ہونے کی توقع ہے ۔