بھارتیہ جنتا پارٹی جہاں الیکشن لڑتی وہاں دنگا، فساد، دھماکے کراتی ہے :وزیراعلیٰ بھارتی پنجاب
امرتسر (دنیا نیوز)بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان نے نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی جہاں الیکشن لڑتی ہے۔۔
وہاں دنگا، فساد، دھماکے کراتی ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ ایک منٹ میں دھماکے کے بعد نام پاکستان پر لگا دیا جاتا ہے جو بھارتیہ جتنا پارٹی کا گجرات والا پرانا ٹریک ریکارڈ ہے ۔بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ بھارتیہ جتنا پارٹی غلط فہمی دور کر لے ، پنجاب سے کوئی نفرت کا بیج نہیں بویا جائے گا، بھارتیہ جنتا پارٹی کا جس پارٹی نے بھی ساتھ دیا ان کی تباہی ہوئی۔بھگونت مان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کے لوگوں کو تمام سہولیات دے رہے ہیں۔