یوگنڈا :ہاتھی سے گاڑی ٹکرا گئی ، 3 افراد ہلاک

یوگنڈا :ہاتھی سے گاڑی  ٹکرا گئی ، 3 افراد ہلاک

کمپالا (اے ایف پی)یوگنڈا کے قومی پارک میں ہاتھی سے گاڑی ٹکرانے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے ۔۔۔

کمپالا (اے ایف پی)یوگنڈا کے قومی پارک میں ہاتھی سے گاڑی ٹکرانے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ مرچیسن فالس نیشنل پارک میں پیش آیا ، آرووا سے دارالحکومت کمپالا جانے والی منی بس سڑک عبور کرتے ہاتھی سے ٹکرا گئی ، ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا۔ یوگنڈا وائلڈ لائف اتھارٹی نے کہا ہے کہ قومی پارکوں سے گزرنے والے ڈرائیور احتیاط سے گاڑی چلائیں ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں