نیویارک :غیرقانونی تارکین وطن کے حراستی مرکز کے باہر احتجاج جھڑپیں ،9افرادگرفتار

نیویارک :غیرقانونی تارکین وطن  کے حراستی مرکز کے باہر احتجاج  جھڑپیں ،9افرادگرفتار

نیویارک (اے ایف پی)امریکی ریاست نیو جرسی میں امیگریشن حراستی مرکز کے باہر مظاہرین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں اور9افرادکوگرفتارکرلیاگیا۔

 امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی کے سیکرٹری مارک وے ن ملن کے مطابق جمعرات کی شام تقریباً 100 افراد نے مرکز کے باہر احتجاج کیا جہاں ملک بدرکئے جانیوالے تارکین وطن کو رکھا جاتاہے اور اس دوران قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر حملے کئے گئے ، جن میں کاٹنے ، لات مارنے اور گھونسوں کا استعمال شامل تھا،9 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں