کینیڈی سنٹر کا نام ٹرمپ رکھناغیر قانونی قرار،فوری ہٹایا جائے :عدالت
واشنگٹن (اے ایف پی)ایک امریکی عدالت نے فیصلہ دیا ہے کہ معروف ثقافتی ادارے کینیڈی سنٹر فار دی پرفارمنگ آرٹس کا نام صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام پر تبدیل کرنا غیر قانونی تھا اور ان کا نام فوری طور پر ہٹایا جانا چاہئے ۔
جج کرسٹوفر کوپر نے اپنے فیصلے میں کہا کہ کینیڈی سنٹر کے بورڈ نے اپنی قانونی حدود سے تجاوز کرتے ہوئے یکطرفہ طور پر ادارے کا نام تبدیل کیا۔ کانگریس نے اس ادارے کا نام مقتول امریکی صدر جان ایف کینیڈی کے اعزاز میں رکھا تھا اور صرف کانگریس ہی اسے تبدیل کرنے کا اختیار رکھتی ہے ۔عدالتی فیصلے میں انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ 14 دن کے اندر عمارت اور ادارے سے متعلق تمام مواد سے ٹرمپ کا نام ہٹا دیا جائے ۔